ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 4فوجی ہلاک 

جموں و کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 4فوجی ہلاک 

Sat, 02 Mar 2019 10:57:53    S.O. News Service

کپواڑہ؍ سری نگر ، 2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں مبینہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو سی آر پی ایف جوان اور جموں و کشمیر پولیس کے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک اور جوان زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم اب بھی جاری ہے۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ واقع ہند واڑہ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان صبح سے یہ تصادم جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق سکیورٹی پر یہ حملہ انکاؤنٹر کے بعد ملبے کی تلاشی لینے کے دوران ہوا۔ ملبے سے اچانک ایک دہشت گرد نکلا اور سکیورٹی پر فائرنگ کر دی۔اس سے پہلے صبح ہی سکیورٹی فورسز نے تصادم میں دو دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیاگیا تھا۔ سکیورٹی فورسز یہاں دو سے تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ ضلع کے باباگڈ علاقہ میں محاصرہ کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔اس سے پہلے بدھ کو شوپیاں ضلع کے میمندر علاقہ میں تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے جیش محمد کے مبینہ 2 دہشت گرد مار گرائے تھے۔ ادھر جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی فوجیوں نے پھر جنگ بندی کیخلاف ورزی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں، جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔ 


Share: